رسول نے فرماىا مىرى زندگى تمہارے لىے خىر ہے کىونکہ تم مىرى احادىث سنتے سناتے ہو اور مىرى وفات بھى تمہارے لىے خىر ہے کىونکہ تمہارے اعمال مىرے سامنے پىش ہو ا کرىں گے۔ چنانچہ اگر مىں نىکىاں دىکھوں گا تو اللہ کا شکر کروں گا اور اگر تمہارے اعمال مىں برائىاں دىکھوں گا تو اللہ تعالىٰ سے تمہارے لئے بخشش مانگوں گا (مسند بزار)
حضور کى ذات مبارکہ مىں تمام انبىاء علىہم السلام کے جملہ معجزات وفضائل کو جمع کر دىا گىا جبکہ ىہ خصوصىت کسى اور نبى کو عطاء نہىں کى گئى بلکہ ہر نبى کو مخصوص نوعىت کے معجزات دىئے گئے۔
رسول اللہ نے فرماىا :مىں خاتم الانبىاء ہوں اور انبىاء مىں سے اکثر نے اپنى اپنى امت کو دجال سے ڈراىا ہے ۔ لىکن مجھے دجال کے معاملے مىں وہ کچھ بتاىا گىا جو کسى اور نبى کو نہىں بتاىا گىا (مسند احمد بن حنبل)
رسول اللہ کا زمانہ سب زمانوں سے افضل ہے اس زمانہ کو خىر القرون بھى کہتے ہىں (بخارى)
اگرچہ ہر زمانہ ، ہر لمحہ حضور کا زمانہ اور لمحہ ہے اور ہر صدى حضور کى صدى ہے لىکن وہ لمحہ وہ زمانہ اور وہ صدى جس مىں حضور نے اپنى حىات مقدسہ بسر کى ہے سب سے افضل لمحہ ،سب سے بہتر زمانہ، اور سب سے عظىم صدى ہے۔