درندے کھا سکتے ہىں (الخصائص الکبرى)
رسول اللہ نے فرماىا مىں اپنى قبر مىں زندہ و تازہ ہوں ىعنى بوسىدہ نہىں ہوں گا (الخصائص الکبرى)
رسول اللہ نے فرماىا انبىاء کرام علىہم السلام اپنى قبروں مىں زندہ ہىں اور وہ نماز ادا فرماتے ہىں (مسند ابوىعلى)
ىزىد کے زمانہ مىں جب اہل مدىنہ نے اس کى بىعت نہىں کى تو اس نے مدىنہ منورہ مىں اىک بڑا لشکر بھىجا تھا تاکہ لوگوں کو بىعت کىلئے مجبور کرىں جس نے حضور کے حرم پاک کى حرمت کو تىن دن تک پامال کئے رکھا تھا اسى عرصہ مىں حضرت سعىد بن مسىب رضى اللہ عنہ مسجد نبوى مىں منبر کے پىچھے تىن دن تک چھپے رہے تھے ۔ وہ فرماتے ہىں کہ اس دوران کسى نماز کا بھى وقت اىسا نہىں آىا کہ مىں نے حضور کى قبر مبارک سے اذان کى آواز نہ سنى ہو (ابوىعلى)
حضرت زبىر بن بکار رضى اللہ عنہ فرماتے ہىں مىں اىام حرہ کے دوران مسلسل حضور نبى کرىم کى قبر انور سے اذان اور اقامت کى آواز سنتا رہا ىہاں تک کہ لوگ معمول کى صورتحال کى طرح واپس لوٹ آئے (ابن بکار، اخبار المدىنہ)
رسول اللہ نے فرماىا مىرى حىات بھى تمہارے لىے خىر ہے اور مىرى موت بھى تمہارے لىے خىر ہے (الشفاء قاضى عىاض )