لوگوں ىعنى کل مخلوق کو حضور علىہ السلام کے مقابلہ مىں اىک حقىر ذرہ کے برابر فہم و دانش عطا فرمائى ہے اور اس بات مىں کوئى شبہ نہىں کہ نبى کرىم صلى اللہ علىہ وسلم عقل و حکمت مىں تمام مخلوق سے زىادہ ہىں (ابونعىم، ابن عساکر)
کائنات کا سب سے بڑا معجزہ قرآن مجىد اللہ تعالىٰ نے آپ کو عطا فرماىا۔
رسول اللہ صلى اللہ علىہ وسلم پر اللہ تعالىٰ نے دىن کو مکمل فرمادىا۔
رسول اللہ صلى اللہ علىہ وسلم کى چاہت کے مطابق قبلہ تبدىل کىا گىا۔
پسىنہ مبارک کى خوشبو
رسول اللہ کے پسىنہ مبارک کى خوشبو تمام خوشبؤوں مىں سب سے زىادہ لطىف خوشبو ہے (مسلم)
حضرت جابر رضى اللہ عنہ فرماتے ہىں جب کوئى راستہ حضور علىہ السلام طے فرماتے تو وہ راستہ آپ کے جسم اطہر کى خوشبو سے مہک جاتا تھا اور لوگ جان لىتے تھے کہ آپ اس راستہ سے گذرے ہىں (سنن دارمى)
پتھر اوردرخت کا سجدہ کرنا
جب حضور علىہ السلام کسى پتھر ىا درخت کے پاس سے گذرتے تو وہ سجدہ کرتے تھے (بىہقى)
حضرت انس رضى اللہ عنہ فرماتے ہىں کہ ہم نبى کرىم کے سامنے آنے سے پہلے ہى خوشبو سے ہم آپ کو پہچان لىتے تھے (مسند دارمى)
حضرت عائشہ رضى اللہ تعالىٰ عنہ فرماتى ہىں کہ مىں سوت کات رہى تھى اور حضور نبى کرىم جوتا سى رہے تھے کہ آپ کى پىشانى مبارک پر پسىنہ آگىا اس