دست مبارک مجھے دىا تو مىں نے آپ کے ہاتھ مىں برف سے زىادہ ٹھنڈک اور مشک سے زىادہ خوشبو کو محسوس کىا (بىہقى)
حضور نے فرماىا مىں محمد ہوں ، مىں احمد ہوں، مىں ماحى ہوں، مىرے ذرىعہ اللہ تعالىٰ کفر کو ناپىد کرے گا (بخارى و مسلم)
حضور نے فرماىا مىں وہ حاشر ہوں کہ مىرے قدموں پر لوگ قبروں سے اُٹھىں گے (بخارى)
حضور نے فرماىا مىں عاقب ہوں ، اس وجہ سے کہ مىں سب سے پىچھے آرہا ہوں مىرے بعد کوئى نبى نہىں آئے گا (بخارى و مسلم)
حضور نے فرماىا مىں نبى التوبہ اور نبى الرحمۃ ہوں (بخارى ومسلم)
حضور نے فرماىا مىرے رب کے نزدىک مىرے دس نام ہىں: محمد، احمد، فاتح، ابو القاسم، حاشر، عاقب، ماحى، ىٰسىن، طٰہٰ (مسند الفردوس)
حضور نے فرماىا مجھے جہاد کے ساتھ مبعوث کىا گىا (ابن سعد)
حضور نے فرماىا مىرا نام اُحىد اس لئے رکھا گىا کہ مىں اپنى امت کو جہنم کى آگ سے دور کرتا ہوں (ابن عساکر)
اللہ تعالىٰ نے آپ کے نام کو اپنے نام کے ساتھ ملا لىا۔ جب مؤذن پانچ وقت اشہد ان لا الہ الا اللہ کہتا ہے تو اس کے ساتھ اشہد ان محمدا رسول اللہ بھى کہتا ہے