وہ مىرے بچے پر نہىں ہے، مىں اىام حمل مىں بکثرت اچھے خواب دىکھتى رہى ہوں اور مىرا بچہ اس شان سے پىدا ہوا کہ آپ اپنے دونوں ہاتھوں پر سہارا لىے اور نظرىں آسمان پر جمائے ہوئے تھے۔(خصائص)
رسول اللہ نے فرماىا روئے زمىن کو مىرے لىے مسجد ىعنى سجدہ گاہ اور پاک بنا دىا گىا اب مىرى امت کا جو شخص جہاں بھى نماز کا وقت پا لے نماز ادا کر سکتا ہے (بخارى)
اللہ جل جلالہ نے رسول اللہ پر اعتراض کرنے والوں کے جوابات خود دىئے جبکہ سابقہ انبىاء علىہم السلام کا معمول ىہ تھا کہ وہ اپنى تکذىب کرنے والوں کى تردىد مىں خود اپنى صفائى پىش فرماتے تھے۔(خصائص)
رسول اللہ نے فرماىا مجھے زمىن کے خزانوں کى کنجىاں عطا کى گئى ہىں (بخارى)
اىک رواىت مىں ہے کہ رسول اللہ نے اىک شخص کو دعوت اسلام دى تو اس نے کہا کہ مىں اس وقت تک اسلام قبول نہىں کروں گا جب تک آپ مىرى