رسول اللہ کى خصوصىات مىں سے ىہ بھى ہے کہ آپ کى امت کىلئے طاعون رحمت و شہادت ہے جبکہ ان سے پہلوں پر عذاب تھا (بخارى و مسلم)
رسول اللہ کى خصوصىات مىں سے ىہ بھى ہے کہ آپ کى امت کى اىک جماعت ہمىشہ حق پر قائم رہے گى اور ان مىں قطب، اوتاد، نجباء، اور ابدال ہوں گے (بخارى ومسلم)
رسول اللہ کى امت کے کچھ لوگ استغناء طعام مىں تسبىح کے ساتھ فرشتوں کے قائم مقام ہوں گے اور ىہ کہ وہ دجال سے مقابلہ کرىں گے (بخارى ومسلم)
رسول اللہ کى خصوصىات مىں سے ىہ بھى ہے کہ آپ کى امت کو قرآن کرىم مىں (يٰأَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا) کے ساتھ مخاطَب کىا گىا ہے جبکہ باقى تمام امتوں کو ىا اىھا المساکىن کے ساتھ پکارا گىا ہے (ابن ابى حاتم)
رسول اللہ کى خصوصىات مىں سے ىہ بھى ہے کہ آپ کى امت عمل مىں تو گذشتہ امتوں سے کم ہوگى مگر اجر مىں اکثر ہوگى (بخارى ومسلم)
رسول اللہ کى خصوصىات مىں سے ىہ بھى ہے کہ آپ کى امت کو علم اول اور علم آخر دىا گىا اور آپ کى امت پر علم کے خزانے کھولے گئے (تارىخ ابو زرعہ)