رہا تھا کہ وہ جن مىرے پاس آىا اور اس نے کہا اٹھو اور سمجھو اور جان لو اگر تم مىں کچھ عقل ہے کہ لؤى بن غالب کى اولاد مىں سے رسول اللہ مبعوث ہوچکے ہىں (بىہقى)
حضرت مازن طائى رضى اللہ تعالىٰ فرماتے ہىں کہ مجھے اىک روز اىک بت مىں سے آواز آئى اے مازن! اىک خبر صادق سنو جس سے تم بے خبر ہو وہ ىہ کہ اىک نبى کى بعثت اور اس پر نزول کلام ہوا ہے تم ان پر اىمان لا کر عذاب آتش سے بچ سکتے ہو جس کا اىندھن آدمى اور پتھر ہىں (بىہقى)
مدىنہ منورہ کى اىک عورت کے اىک جن تابع تھا۔ اىک روز جن پرندے کى صورت مىں اس کے گھر کى دىوار پر بىٹھ گىا ۔ عورت نے اس سے کہا نىچے اتر۔ تو اس نے جواب دىا اىسا نہىں ہوسکتا، کىونکہ ہم مىں جو نبى مبعوث ہوا ہے اس نے ہر طرح کى بداخلاقى کو منع کر دىا ہے اور زنا کو حرام کر دىا ہے (ابن سعد، طبرانى)
حضرت عمرو بن حرہ جہنى رضى اللہ عنہ فرماتے ہىں کہ مىں حج کے ارادہ سے نکلا، مىں نے خواب مىں دىکھا کہ مىں مکہ ہى مىں تھا کہ کعبہ سے اىک نور چمکا اور پھر مدىنہ کى پہاڑىاں مجھے نظر آنے لگىں اور پھر مىں نے اس نور سے آواز سنى تو کہہ رہا تھا ”تارىکى چھٹ گئى، نور روشن ہوگىا اور حضرت خاتم الانبىاء مبعوث ہوگئے (طبرانى، ابونعىم)
حضرت ابوہرىرہ رضى اللہ عنہ فرماتے ہىں کہ جب نبى کرىم مبعوث ہوئے تو صنم کدوں کے تمام بت منہ کے بل گر پڑے۔ شىاطىن ابلىس لعىن کے پاس گئے تو اس نے کہا کہ ىہ نبى کى بعثت کى علامت ہے تم اسے تلاش کرو۔ شىاطىن نے کہا