حضرت ہند بنت ابى ھالہ فرماتى ہىں کہ آپ خوش کلامى سے گفتگو شروع فرماتے تھے اور خوش کلامى پر ہى گفتگو ختم فرماتے تھے (ترمذى)
حضرت ہند بنت ابى ہالہ فرماتى ہىں کہ حضور علىہ السلام برى ىا نازىبا بات کو سن کر ىادىکھ کر اعراض فرماتے تھے (ترمذى)
حضرت ہند بنت ابى ہالہ فرماتى ہىں کہ حضور علىہ السلام کبھى اپنى ذات کىلئے ترش رو اور خفا نہىں ہوتے تھے (ترمذى)
حضرت ہند بنت ابى ہالہ فرماتى ہىں کہ حضور علىہ السلام کھانے کى اشىاء کى برائى نہىں فرماتے تھے اور تعرىف مىں مبالغہ نہىں کرتے تھے (ترمذى)
حضرت ہند بنت ابى ہالہ فرماتى ہىں کہ حضور علىہ السلام انبساط (خوشى) کے وقت نظروں کو جھکا لىتے تھے (ترمذى)
حضرت ہند بنت ابى ہالہ فرماتى ہىں کہ حضور علىہ السلام نعمت کى قدر کرتے تھے چاہے وہ تھوڑى ہى کىوں نہ ہو ۔
حضرت ہند بنت ابى ہالہ فرماتى ہىں کہ حضور علىہ السلام جب حق کى مدافعت کىلئے غضبناک ہوتے تو باطل پرست تاب اور برداشت نہىں رکھتا تھا (ترمذى)
حضرت براء رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ حضور علىہ السلام لوگوں مىں سب سے زىادہ حسىن و خوبرو اور مخلوق مىں سب سے احسن اور مىانہ قد تھے (بخارى)