دوران حمل گرانی نہ ہوئی
حضرت آمنہ فرماتی ہیں جب حضورکی ولادت ہوئی تو میں نے وضع حمل تک کسی قسم کی گرانی اورتکلیف محسوس نہ کی (ابن سعد )
حضرت آمنہ فرماتی ہیں کہ جب حضور کی ولادت ہوئی تو ساتھ ہی ایک روشنی اورنور پھیل گیا جس سے مشرق اورمغرب کے درمیان ہر چیز روشن ہوگئی۔ (ابن سعد )
نور کی شعاع
حضور نے فرمایا جب میری والدہ نے مجھے جنم دیا تو انہوں نے ایک نور کی شعاع کی آمد سے بصرى کے محلا ت دیکھے (ابن سعد)
حضرت آمنہ فرماتی ہیں کہ حضور کی پیدائش کے وقت میں نے دیکھا کہ میرے بطن سے ایک شعاع برآمد ہوئی ہے جس سے ساری زمین روشن ہوگئی (ابونعیم )
مختون پیدا ہوئے
حضرت آمنہ فرماتی ہیں کہ جب حضور پیدا ہوئے تو آپ کے ساتھ کوئی آلودگی نہ تھی ۔(ابو نعیم )
حضورکو پیدائش کے وقت جب زمین پر رکھاگيا تو آپ اپنے دست مبارک کے سہارے زمین پر بیٹھ گئے اورآپ نے پھر آسمان کی طرف دیکھا (ابو نعیم)
ابتدائی کلام
حضرت عبد الرحمن بن عوف رضى اللہ عنہ کی والدہ فرماتی ہیں کہ جب حضور کی ولادت ہوئی تو میرے ہاتھوں میں آئے اوررونے لگے اس وقت میں نے سنا