مصنف عبد الرزاق مىں رواىت ہے کہ اس امت کے سوا کسى کو تکبىر (ىعنى اَللہُ اَکْبَر) نہىں دى گئى (مصنف)
رسول اللہ کى خصوصىات مىں سے ہے کہ آپ کى امت کے گناہ استغفار سے بخش دىئے جاتے ہىں اور ىہ کہ شرمندہ ہونا ان کىلئے توبہ ہے
سحرى کى خصوصىت : رسول اللہ نے ارشاد فرماىا ہمارے روزوں اور اہل کتاب کے روزوں کے درمىان جو فرق ہے وہ روزے سے قبل سحرى کھانے کا ہے (حاکم)
گذشتہ امتوں کے اعمال دوسروں کے سامنے ظاہر کر دىئے جائىں گے لىکن امت محمدىہ (على صاحبہا الف الف صلوات) کو رسوا نہىں کىا جائے گا
رسول اللہ کى ىہ خصوصىت ہے کہ آپ عمامہ مىں شملہ چھوڑىں گے (دىلمى)
رسول اللہ کى امت سے اس بوجھ کو دور کر دىا گىا جو ان سے پہلى امتوں پر تھا
رسول اللہ نے ارشاد فرماىا اللہ تعالىٰ نے مىرى خاطر مىرى امت سے دلى وسوسوں اور خىالات سے تجاوز فرماىا جب تک وہ منہ سے نہ بولىں ىا اس پر عمل نہ کرىں (بخارى ومسلم)