رسول اللہ کھانے پىنے کى چىزوں مىں پھونک نہىں مارتے تھے (نشر الطىب)
رسول اللہ انگلىوں اور ہڈىوں کے جوڑوں کو صاف رکھنے کو پسند فرماتے تھے (نشر الطىب)
رسول اللہ اللہ جل جلالہ سے بہت ڈرتے تھے ىہاں تک کہ آپ نے فرماىا کاش مىں کوئى درخت ہوتا جو کاٹ دىا جاتا (نشر الطىب)
رسول اللہ دن مىں سو مرتبہ ىا ستر مرتبہ استغفار فرماتے تھے (نشر الطىب)
رسول اللہ نہاىت حلىم تھے ، نہ سخت بات فرماتے اور نہ لعنت کى بد دعا دىتے تھے (نشر الطىب)
حضرت حلىمہ سعدىہ فرماتى ہىں جب مىں حضور کو واپس مکہ چھوڑنے گئى تو مىں نے کسى پکارنے والے کى آواز سنى کوئى کہہ رہا تھا: اے سرزمىنِ مکہ ! آج تمہىں مبارک ہو آج تم پر نور ، دىن، عزت، حرمت اور کمال بخشا جا رہا ہے جو تمہىں حاصل تھا مگر اب دوامى حىثىت سے حاصل رہے گا (ابن عساکر)
حضرت حلىمہ حضور کو چھوڑنے مکہ گئى تو آپ نے شق صدر کے بارے مىں حضرت آمنہ کو بتاىا۔ سىدہ آمنہ نے فرماىا نہىں نہىں جس چىز سے تم اندىشہ کرتى ہو