گیا اورآپ کی ولادت باسعادت کی بدولت نور افشاں کر دیا گیا (ابونعیم )
جس رات حضورکی ولادت ہوئی اس را ت اللہ تعالیٰ نے حوض کوثر کے کناروں پر مثل اذخر قطعہ ستر ہزار درخت اگائے اوران کے پھلوں کی خوشبو کو اہل جنت کے لئے بنا دیا( ابو نعیم)
جس روز حضورکی ولادت ہوئی اس روز تمام آسمان والے اللہ تعالیٰ سے سلامتی کی دعائیں مانگ رہے تھے۔(ابو نعیم )
جب حضورکی ولادت ہوئی اسی روز لات وعزیٰ اپنی جگہ سے اٹھ کر نکل آئے اوروہ کہتے تھے کہ قریش کا بھلا ہو ان کے ہاں امین آگئے (ابو نعیم)
جب حضور کی ولادت باسعادت ہوئی تو بہت دنوں تک بیت اللہ سے تیز آواز آتی رہی اب اللہ تعالیٰ میرے نور کو لوٹا دے گا اب توحید پرست میری زیارت کو آئیں گے اب اللہ تعالیٰ مجھے جاہلیت سے پاک کردے گا (ابو نعیم )
بیت اللہ کا زلزلہ نہ رک سکا
جب حضورکی ولادت با سعادت ہوئی تو تین روز بیت اللہ کا زلزلہ نہ رک سکا تھا ۔(خصائص)
حضور کی پیدائش جس رات ہوئی اس رات قریش کا ہر جانور بولا رب کعبہ کی قسم آج کی رات رسول اللہ حمل میں آئے ۔(خصائص)
کاہنوں کی عاجزی
حضور کی پیدائش کے وقت عرب کے تمام کاہن اپنی کہانت اور فنی کمال سے عاجز آگئے ۔(خصائص)