حضرت على رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ آپ سب سے زىادہ کھلے دل کے تھے (نشر الطىب)
حضرت على رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ آپ بات کے سچے اور طبىعت کے نرم تھے (نشر الطىب)
رسول اللہ لوگوں سے مىل جول مىں بہت ہى کرىم تھے (نشر الطىب)
رسول اللہ کى جو شخص دعوت کرتا تھا آپ اس کى دعوت کو قبول کرتے تھے (نشرالطىب)
رسول اللہ سب سے زىادہ احسان کرنے والے ، عدل کرنے والے، عفىف پاکدامن اور سچ بولنے والے تھے (نشر الطىب)
حضرت جابر رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ آپ کے کلمات مىں نہاىت وضاحت ہوتى تھى (نشر الطىب)
حضرت عائشہ رضى اللہ عنہا سے رواىت ہے کہ آپ اس طرح کلام فرماتے تھے کہ اگر کوئى گننے والا گننا چاہتا تو گن سکتا تھا (نشر الطىب)
رسول اللہ خوشبو کى چىز اور خوشبو کو بہت پسند فرماتے تھے اور کثرت سے اس کا استعمال فرماتے تھے اور دوسروں کو بھى اس کى ترغىب دىتے تھے (نشر الطىب)