رسول اللہ اس سے بھى اچھا سلوک کرتے تھے جو آپ کے ساتھ بدسلوکى کرتا تھا (نشر الطىب)
رسول اللہ اس شخص کو بھى دىتے تھے جو آپ کو نہىں دىتا تھا ۔
(نشر الطىب)
رسول اللہ اس شخص سے درگزر فرماتے تھے جو آپ پر ظلم کرتا تھا (نشر الطىب)
حضرت جابر رضى اللہ تعالىٰ عنہ سے رواىت ہے کہ رسول اللہ نے کبھى کسى چىز کے مانگے جانے پر انکار نہىں کىا (نشر الطىب)
حضرت ابن عمر رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ مىں نے رسول اللہ سے بڑھ کر کوئى شجاع (بہادر)، مضبوط اور فىاض نہىں دىکھا(نشر الطىب)
حضرت ابوسعىد خدرى رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ رسول اللہ شرم و حىا مىں اس کنوارى لڑکى سے بھى زىادہ تھے جو پردہ مىں ہو (نشر الطىب)
حضرت عبد اللہ بن عمر رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ انتہائى حىا کى وجہ سے آپ کى نگاہ کسى شخص کے چہرہ پر نہىں ٹھہرتى تھى (نشر الطىب)
رسول اللہ نے جب کسى نامناسب چىز کا ذکر کرنا ہوتا تھا تو اشاروں سے اس کا ذکر فرماتے تھے (نشر الطىب)