رسول اللہ کى خصوصىات مىں سے ہے کہ نماز پڑھنے والا آپ کو نماز مىں ”اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّھَا النَّبِيُّ“ سے مُخاطَب کرتا ہے (الخصائص الکبرىٰ)
حضور علىہ السلام کى خصوصىات مىں سے ہے کہ آپ پر جھوٹ اىسا نہىں ہے جىسا کہ آپ کے غىر پر جھوٹ بولنا بلکہ جس نے آپ پر جھوٹ بولا اس کى توبہ اس کے بعد کبھى بھى قبول نہىں کى جائے گى اگرچہ وہ توبہ کرے(بخارى و مسلم)
رسول اللہ کى خصوصىات مىں سے ہے کہ آپ کے سامنے تقدىم کرنا اور آپ کى آواز سے اونچى آواز کر کے بولنا اور بلند آواز سے آپ سے کلام کرنا اور حجروں کے اندر سے اس طرح سے آپکو پکارنا اور دور سے آپ کو چىخ کر بلانا حرام ہے (الخصائص الکبرى)
رسول اللہ کى خصوصىات مىں سے ہے کہ جس نے آپ کى اہانت کى وہ کافر ہوگىا اور جس نے آپ کو گالى دى ىا بُرا کہا وہ قتل کىا جائے گا (حاکم ، بىہقى)
حضور اکرم کى خصوصىات مىں سے ہے کہ آپ کى محبت اور آپ کے اہل بىت اور آپ کے اصحاب کى محبت واجب ہے (الخصائص الکبرى)
رسول اللہ کى خصوصىات مىں سے ہے کہ آپ کى صاحبزادى کى اولاد آپ کى طرف منسوب ہوگى (حاکم)
رسول اللہ کى خصوصىات مىں سے ہے کہ آپ کى صاحبزادىوں کى