ہوگئى (طبرانى)
دانتوں کے درمیان سے نور نکلنا
حضرت ابن عباس رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ نبى کرىم صلى اللہ علىہ وسلم کے سامنے کے دونوں دانت کشادہ تھے۔ دورانِ کلام ان کے درمىان سے نور نکلتا محسوس ہوتا تھا (مسند دارمى، ترمذى)
چہرۂ انور کى روشنى سے سوئى نظر آنا
حضرت عائشہ رضى اللہ عنہا فرماتى ہىں کہ اىک مرتبہ سحرى کے وقت مىں کچھ سى رہى تھى ، مىرے ہاتھ سے سوئى گر گئى۔ بہت تلاش کى مگر نہ ملى، اتنے مىں نبى کرىم صلى اللہ علىہ وسلم داخل ہوئے تو آپ صلى اللہ علىہ وسلم کے چہرۂ انور کى روشنى سے سوئى نظر آنے لگى (ابن عساکر)
حضور علىہ السلام کى بغل کا رنگ جسم کے دوسرے حصوں کے رنگ سے مختلف نہ تھا۔ حالانکہ تمام انسانوں کى بغلوں کا رنگ جسم کے رنگ سے مختلف ہوتا ہے (طبرانى)
فصیح وبلیغ زبان
حضور علىہ السلام نے ارشاد فرماىا مىں اس لئے تم سے زىادہ فصىح ہوں کہ حضرت اسماعىل علىہ السلام کى لغت پرانى ہو کر ذہنوں سے محو ہوچکى تھى۔ اس لغت کو حضرت جبرئىل علىہ السلام لائے اور مجھے ىاد کروا کے گئے (ابن سعد)
حضور علىہ السلام نے ارشاد فرماىا : مىرے رب نے مجھے سکھاىا اور بنو سعد بن بکر مىں مىرى ابتدائى پرورش ہوئى (ابن عساکر)