کوئی کہہ رہا تھا رحمک اللہ ورحم ربک تیرا اللہ تجھ پر رحم کرے اورتیرا رب تجھ پر رحم کرے۔ ( ابو نعیم )
مشرق ومغرب کی سیر
حضرت عبد الرحمن بن عوف رضى اللہ عنہ کی والدہ بیان کرتی ہیں کہ حضورکوولادت کے بعد میں نے لباس پہنایا اورلٹادیا کچھ دیر بعد میرے جسم کے دائیں حصہ میں لرزش ہوئی اوربایاں حصہ تاریک ہوگیا اس وقت میں نے سنا کوئی کہہ رہا تھا رسول اللہ کو کہاں لے گئے کسی نے جواب دیا کہ مغرب میں لے گئے اس کے بعد میری حالت درست ہوگئی پھر میرے جسم کے بائیں حصہ میں لرزش طاری ہوگئی اور دایاں حصہ تاریکی میں چلا گیا اورکسی نے پوچھا رسول اللہ کو کہاں لے گئے تو جواب ملا کہ مشرق کی طرف لے گئے اس کے بعد میری حالت درست ہوگئی ۔یعنی حضور کو پیدائش کے وقت مشرق اورمغرب کی سیر کروائی گئی۔ (ابو نعیم )
جب حضورکی ولادت کا وقت قریب آیا تو اللہ نے جنتوں اور آسمانوں کو حکم دیا کہ وہ اپنے تما م دروازے کھول دیں (ابونعیم )
پانی کی روانی
جب حضور کی ولادت ہوئی تو سمندروں کی سطح گہری اوردریاؤ وں کی روانی تیز ہوگئی ۔(ابو نعیم )
جب حضور کی ولادت ہوئی تو شیطان کی اولاد اور سر کش جنات کو قید کردیا گیا ( ابو نعیم )
جب حضورکی ولادت ہوئی تو اس وقت شیطان ملعون کو ستر طوقوں