(خصوصى) فرماتے ہىں۔(حلبىہ)
نماز خوف صرف حضور علىہ السلام کى خصوصىت ہے۔(حلبىہ)
آپ کا نام آپ کى صفات اور آپ کى امت کى صفات کا ذکر قدىم (آسمانى) کتابوں مىں ملتا ہے جو آنحضرت کے وجود سے بہت پہلے دنىا مىں اتارى جاچکى تھىں (سىرت حلبىہ)
تورات مىں آپ کا نام ”محمد“ بھى ذکر کىا گىا ہے۔
تورات مىں اىک قول کے مطابق آپ کا نام ”حمطاىا“ بھى ذکر کىا گىا ہے جس کے معنى ہىں”حرم کى حفاظت کرنے والا“(حلبىہ)
تورات مىں آپ کا نام ”طاب طاب“ بھى ذکر ہوا ہے جس کے معنى ہىں ”طىب اور پاک“(حلبىہ)
تفسىر کشاف کے حوالہ سے تورات مىں آپ کا نام ”محمد حبىب الرحمن“ ىعنى ”اللہ کا دوست“ بھى ذکر ہوا ہے۔(حلبىہ)
انجىل مىں لفظ ”فارقلىط“ اور ”نجات دہندہ“ سے مراد آنحضرت کى ذات گرامى ہے ۔(حلبىہ)
زبور مىں اللہ جل جلالہ کا ارشاد ہے:
”مىں اللہ ہوں اور مىرے سوا کوئى عبادت کے لائق نہىں اور محمد مىرے رسول