ہوجائىں گے صرف حضور نبىکا سبب و نسب باقى اور قائم رہے گا (حاکم، بىہقى)
حضرت ام سلمى رضى اللہ عنہا سے رواىت ہے کہ نبى کرىم نے فرماىا مىرے منبر کے پائے جنت کى زمىن مىں نصب ہىں(بىہقى)
رسول اللہ کى خصوصىات مىں سے ىہ بات بھى ہے کہ آپ کى امت دنىا مىں تو آخرى امت ہے اور روز قىامت اول ہوگى (ابن ماجہ)
رسول اللہ نے ارشاد فرماىا: روز قىامت مىں اور مىرى امت تمام لوگوں سے اونچے پشتہ پر ہوگى (ابن جرىر)
رسول اللہ نے ارشاد فرماىا روز قىامت مىں اپنى امت کو تمام امتوں کے درمىان ضرور پہچان لوں گا (مسند احمد)
رسول اللہ کى خصوصىات مىں سے ىہ بھى ہے کہ آپ کى امت مىں سے ستر ہزار (افراد) تو بے حساب جنت مىں داخل ہوں گے اور ىہ تعداد آپ کے سوا کسى نبى کى امت کىلئے ثابت نہىں ہے (بخارى ، مسلم)
رسول اللہ کى خصوصىات مىں سے ىہ بھى ہے کہ اللہ تعالىٰ نے آپ کى امت کو عادل حکام کے مرتبہ مىں رکھا اوروہ تمام امتوں پر گواہى دىں گے کہ ان کے رسولوں نے ان کو تبلىغ رسالت کى ہے (قرآن مجىد)
رسول اللہ نے ارشاد فرماىا مىرى امت پر جہنم کى آگ اىسى ہى ہوگى