آسمانوں اور جنتوں مىں ہر جگہ حضور کا نام نقش ہے۔(سىرت حلبىہ)
اىک حدىث مىں آتا ہے کہ حضرت آدم علىہ السلام نے فرماىا: مىں تمام آسمانوں مىں گھوما ، آسمانوں مىں مَىں نے اىسا کوئى مقام نہىں دىکھا جہاں محمد کا نام لکھا ہوا نہ ہو۔(حلبىہ)
حضرت آدم علىہ السلام فرماتے ہىں مجھے جنت مىں کوئى اىسا محل اور کھڑکى نظر نہىں آئى جس پر آپ کا نام نامى لکھا ہوا نہ ہو۔(حلبىہ)
حضرت آدم علىہ السلام فرماتے ہىں : مَىں آنحضرت کا نام حور عىن کى گردنوں پر اور جنت مىں بانس کے درختوں تک پر لکھا ہوا پاىا۔(حلبىہ)
اىک رواىت مىں ہے کہ لوح محفوظ قلم نے سب سے پہلے جو کلمات لکھے وہ ىہ تھے :
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اِنِّيْ اَنَا اللهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا اَنَا مُحَمَّدٌ رَّسُوْلِيْ....الخ(حلبىہ)
عرش پر الله جل جلالہ کے نام کے ساتھ حضور کا نام بھى لکھا ہوا ہے۔(حلبىہ)
اللہ جل جلالہ نے آپ کو آپ کے تمام اگلى پچھلى ، بھول چوک معاف کرنے کى اطلاع دے دى تھى۔(حلبىہ)
حضور علىہ السلام کے تمام خواب چاہے وہ کتنے ہى سخت کىوں نہ ہوں ہمىشہ سچے