ابوبکر صدىق رضى اللہ عنہ نے وہاں جا کر پىانى پىا۔ وہ پانى شہد سے زىادہ مىٹھا ، دودھ سے زىادہ سفىد اور کستورى سے زىادہ خوشبودار تھا۔ پھر وہ واپس آگئے تو حضور نبى کرىم نے ارشاد فرماىا کہ جنت کى نہروں کى حفاظت جس فرشتے کے سپرد کى گئى ہے اسے اللہ تعالىٰ نے حکم فرماىا کہ تمہارى خاطر وہ جنت الفردوس کى نہر کا پانى غار کے دھانے تک لے آئے (ابن عساکر)
رسول اللہ نے ارشاد فرماىا کہ مدىنہ منورہ کے دہانوں (کناروں) پر اللہ تعالىٰ کے فرشتے مامور ہىں اس شہر مىں طاعون داخل ہوگا نہ دجال (بخارى ومسلم)
رسول اللہ نے ارشاد فرماىا مىں نے اپنى مسجد کا قبلہ اس وقت رکھا جب مىرے سامنے خانہ کعبہ کورکھا گىا تھا (اخبار مدىنہ)
رسول اللہ نے ارشاد فرماىا مىں نے مسجد نبوى کى بنىاد اس وقت رکھى جب حضرت جبرئىل علىہ السلام کعبہ کى سمت دىکھ رہے تھے اور اس مسجد و کعبہ کے درمىان تمام حجابات(ىعنى پردوں) کو اُٹھا دىا گىا تھا (اخبارِ مدىنہ)
رسول اللہ نے جب اپنے نقىبوں کو منتخب فرماىا تو اس موقع پر لوگوں کو احساس کمترى سے بچانے کىلئے کہا : تم مىں سے کوئى شخص اپنے دل مىں وسوسہ پىدا نہ کرے کىونکہ مىں اس شخص کو منتخب کرتا ہوں جس کى جانب حضرت جبرئىل علىہ السلام اشارہ فرماتے ہىں (ابونعىم)
حضرت سعد بن ابى وقاص رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے انہوں نے فرماىا ىوم