خصوصياتِ مصطفی
اعوذبالله من الشيطن الرجيم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
{لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَاعَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ (128)} [التوبة: 128]
تخلیق نور
حضرت عثمان بن ابی العاص رضى اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے میری والدہ نے بتایا جب حضرت آمنہ کا وضع حمل ہوا تو ایک نور برآمد ہوا جس سے ہر چیز روشن ہوگئی یہاں تک کہ میں نور کے سوا کچھ نہ دیکھتی تھی (طبرانی وبیہقی )
حضور کی پیدائش کے وقت حضرت آمنہ نے ایسا نور دیکھا جس سے ان پر ملک شام کے محلات روشن ہوگئے۔( بیہقی )
حضور نبی کریم نے فرمایا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے میرے لئے دعا فرمائی ۔ (بیہقی )
بشارت عیسی
حضور نے فرمایا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے میری بشارت دی۔ (بیہقی )