بکریوں میں خیر وبرکت
حضورکو پیدائش کے بعد بنی بکر کی ایک عورت کے پاس دودھ پلانے کے لئے بھیج دیا گیا جب اس عورت نے آپ کو دودھ پلایا تو اس کے یہاں ہر طرف سے خیر وبرکت نازل ہونے لگی اس عورت کے پاس جو بکریاں تھیں اللہ تعالی نے ان میں خیر برکت دی اوروہ بہت زیادہ ہوگئیں ۔(خصائص)
حضرت عکرمہ رضى اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریمپیدا ہوئے توساری زمین نور سے منور ہوگئی ۔(خصائص)
ابلیس کی غمخواری
جب حضورکی ولادت ہوئی تو ابلیس نے کہا آج کی رات ایک ایسا فرزند پیدا ہوا ہے جو ہمارے کاموں کو خراب کرے گا ۔(خصائص)
حضور کی ولادت کے بعد شیطان آپ کے قریب ہونے لگا کہ اللہ تعالی نے حضرت جبرائیل کو بھیجا انہوں نے اس کو ایک ٹھوکر ماری اوروہ ملک عدن میں جاگرا ۔(خصائص)
حضور کی ولادت سے پہلے شیطان ساتوں آسمانوں میں چلاجایا کرتا تھا مگر جب حضرت عیسی ٰعلىہ السلام پیدا ہوئے توا بلیس کو تین آسمانوں سے روک دیا گیا اورپھر وہ چار آسمانوں تک جاتا رہا لیکن جب رسول اللہ کی پیدائش ہوئی تو ابلیس کو ساتوں آسمانوں سے روک دیا گیا ۔(خصائص)
بتوں کا گرنا
جس رات حضور کی ولادت ہوئی جماعت قریش کا ایک بہت بڑا بت جس کے پاس کہ سب لوگ جمع تھے وہ گر گیا اس جماعت نے اس کو سیدھا کردیا لیکن