وہ پھر گر گیا لوگ بار بار اسے سیدھا کرتے رہے وہ بت منہ کے بل گرتا رہا ۔(خصائص)
پھر اس بت نے اللہ کے حکم سے کہا میرا گرنا اس پیدا ہونے والے کی وجہ سے ہے جس کے نو ر کے طفیل مشرق اورمغرب کے تمام راستے منور ہوگئے۔ (خصائص)
جس شب حضور پیدا ہوئے اس شب غیب کی خبریں لانے والے جنات کو روک دیا گیا ۔(خصائص)
ناف برىدہ پىدا ہوئے
حضور نے فرمایا میں ختنہ شدہ پیدا ہواہوں اورمیرے ستر کو کسی نے نہیں دیکھا ۔(خصائص)
حضور ناف برىدہ پىدا ہوئے( ابن عساکر)
بچپن مىں چاند سے باتىں کرتا
حضور نے فرماىا مىں بچپن مىں چاند سے باتىں کرتا تھا اور چاند مجھ سے باتىں کرتا تھا اور وہ مجھے رونے سے بہلاتا تھا (بىہقى)
چاند کو عرش الٰہى کے نىچے سجدہ کرتے ہوئے دىکھا
حضور نے فرماىا مىں نے چاند کو عرش الٰہى کے نىچے سجدہ کرتے ہوئے دىکھا اور مىں اس وقت اس کى تسبىح کرنے کى آواز کو سنا کرتا تھا (بىہقى)
اىک رواىت مىں ہے کہ نبى علىہ السلام نے شروع عمر مىں پىدا ہوتے ہى کلام فرماىا(فتح البارى)
ابتدائی گفتگو
حضور علىہ السلام نے جو پہلا کلام فرماىا وہ ىہ تھا ”اَللّٰهُ اَكْبَرُ كَبِيْرًا وَالْحَمْدُ لِلهِ كَثِيْرًا“ (ابن سبع فى الخصائص)