خصوصى حمدىہ کلمات عطا کىے جائىں گے (صحىح بخارى)
روز قىامت حضور کى شفاعت کا دروازہ کھلا ہوگا آپ شفاعت فرماتے جائىں گے ىہاں تک کہ ارشاد خداوندى ہوگا : محبوب! کىا تو راضى ہوگىا؟ تو آپ جواب دىں گے : جى ! مىں راضى ہوگىا (طبرانى، کنز العمال)
حضور کى اىک خصوصىت ىہ بھى ہے کہ آپ کى امت کے دعوت واجابت کے ہروفات پانے والے افراد کو آپ کى زىارت کروائى جاتى ہے (صحىح بخارى)
روز قىامت حضور ہى انبىاء کرام علىہم السلام کے امام اور تمام نوع انسانى کے قائد ہوں گے (خصائص)
روز قىامت آپ فرشتوں کے جھرمٹ مىں براق پر سوار ہوں گے ، حمدِ الٰہى کا پرچم آپ کے دست رحمت مىں ہوگا۔(خصائص)
روز قىامت اولىن وآخرىن سب آپ کے ساىہ مىں صف باندھے کھڑے ہوں گے۔(خصائص)
روز قىامت آپ فاخرہ لباس زىب تن کئے ہوئے عرش پر اللہ تعالىٰ کے دائىں جانب کھڑے ہوں گے۔(خصائص)
روز قىامت تمام امتىں اللہ کے حضور آپ کى سفارش کى خواستگار ہوں گى۔(خصائص)