سب سے پہلے مىں اپنى امت کے ہمراہ اسے عبور کروں گا (بخارى)
اللہ تعالىٰ روز قىامت اپنے حبىب کو مقام محمود پر فائز فرمائے گا اور ىہ عظىم مقام صرف آپ کو ہى عطا کىا جائے گا (ترمذى)
رسول اللہ نے فرماىا روز قىامت جب لوگوں کو اُٹھاىا جائے گا۔ مىں اور مىرى امت اىک ٹىلے پر ہوں گے ۔ مجھے مىرا پروردگار سبز پوشاک پہنائے گا پھر مجھے اذن(اجازت) کلام ہوگا پس جو اللہ چاہے گا اس کى بارگاہ مىں عرض کروں گا ، پس ىہى مقام محمود ہے (مسند احمد بن حنبل)
حضرت عبد اللہ بن عباس رضى اللہ عنہ کى تفسىر مىں منقول ہے کہ روز قىامت اللہ تعالىٰ آپ کو عرش پر بٹھائے گا (مسند احمد بن حنبل)
قىامت کے دن حضور مقام محمود پر جلوہ افروز ہوں گے اور تمام اولىن و آخرىن آپ کى ثنا خوانى کرىں گے (تفسىر ابن عباس رضى اللہ عنہ)
رسول اللہ نے ارشاد فرماىا مىں وہ پہلا شخص ہوں جو جنت مىں جانے کىلئے شفاعت کروں گا (مسلم)
قىامت والے دن تمام انبىاء علىہم السلام آپ سے مدد طلب کرىں گے جس کے نتىجہ مىں اللہ تعالىٰ اس وقت کى سختى کو زائل فرمائے گا (صحىح بخارى)
بروز قىامت حضور نبى اکرم کو بارگاہ خداوندى مىں شفاعت کىلئے