رسول اللہ نے فرماىا قىامت کے دن حمد الٰہى کا جھنڈا مىرے ہاتھ مىں ہوگا (جامع ترمذى)
روز قىامت سب سے پہلے حضور کو سجدہ کرنے کى اجازت ملے گى جس کى وجہ سے اہل محشر انتظار کى تکلىف سے نجات پائىں گے (مسند احمد)
رسول اللہ نے فرماىا قىامت کے دن سب سے پہلے مجھے ہى سجدہ کى اجازت ہوگى اور سب سے پہلے سجدہ سے سر اُٹھانے کى بھى مجھے ہى اجازت ملے گى (مسند احمد بن حنبل)
قىامت کے دن حضور ہى تمام انبىاء کے امام و خطىب ہوں گے اور انہىں حق شفاعت دلانے والے ہوں گے (ترمذى)
رسول اللہ نے ارشاد فرماىا روز محشر مىں سب نبىوں کا امام اور خطىب ہوں گا (مسند احمد بن حنبل)
رسول اللہ نے فرماىا قىامت کے دن مىں ہى خوشخبرى دوں گا جب تمام لوگ ماىوس اور ناامىدى مىں مبتلا ہوں گے (جامع ترمذى)
روز قىامت حضور اپنى امت کو ساتھ لے کر پلصراط سے تمام انبىاء اور تمام امتوں سے پہلے گذرىں گے (بخارى)
رسول اللہ نے فرماىا پل صراط جہنم کے اوپر ہوگا رسولوں مىں سے