عام انسان جب مرجاتے ہىں تو ان کا ترکہ ان کے عزىزوں مىں تقسىم ہوتا ہے لىکن رسول اللہ کى شان ىہاں بھى مختلف ہے ۔ رسول اللہ نے فرماىا انبىاء علىہم السلام کا کوئى وارث نہىں ہوتا جو ہم چھوڑ جاتے ہىں وہ صدقہ ہوتا ہے (خصائص النبى)
رسول اللہ کى وفات مبارکہ سے کوئى شے آپ کى ملکىت سے خارج نہىں ہوتى (خصائص النبى)
رسول اللہ کا نام لے کر بلانا امت کے لئے ناجائز قرار دے دىا گىا (خصائص النبى)
رسول اللہ کا شجرہ نسب مکمل طور پر محفوظ ہے ، آپ کے پورے شجرہ نسب مىں کہىں بھى لچک اور جھول نہىں ہے ىعنى والد اور والدہ دونوں جانب سے آپ کا شجرہ نسب محفوظ ہے (خصوصىات مصطفىٰ)
رسول اللہ کى زندگى کا ہر ہر گوشہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔(خصائص)
رسول اللہ کا تعارف خود اللہ تعالىٰ نے اپنے کلام مىں کرواىا ہے۔(خصائص)
رسول اللہ کو اللہ جل جلالہ نے صحابہ کرام رضوان اللہ علىہم اجمعىن جىسى عظىم جماعت عطا فرمائىں جنہوں نے آپ کى اىک اىک ادا کو محفوظ