آپ کى خصوصىت ہے (اىضاً)
رسول اللہ کو اللہ تعالىٰ نے اىسى کتاب ىعنى قرآن مجىد عطا فرمائى جو ہر طرح معجزہ ہے ۔ الفاظ اور معانى بدل جانے سے محفوظ ہىں اور زبانى ىاد بھى ہوجاتى ہے (نشر الطىب)
رسول اللہ کى اىک بڑى خصوصىت ىہ بھى ہے کہ اللہ جل جلالہ نے آپ علىہ السلام کو آسمانوں کا مبارک سفر کرواىا۔ اس سفر کو معراج کہتے ہىں (مسلم)
حضور کى شب معراج مىں حضرت ابراہىم علىہ السلام سے ملاقات ہوئى تو انہوں نے فرماىا اے محمد () اپنى امت کو مىرى طرف سے سلام پہنچائىے (مسلم)
رسول اللہ فرماتے ہىں کہ شب معراج مىں مجھے اس قصر اعلىٰ (محل) تک پہنچاىا گىا جس کى دىوارىں گوہر آب دار ، فرش زر خالص ہے اور وہ نور سے منور ہے (بزار، ابن عدى)
رسول اللہ نے ارشاد فرماىا شب معراج مىں مجھے تىن القابات عطا فرمائے گئے: سىد المرسلىن، امام المتقىن، قائد الغر المحجلىن (بزار، ابن عدى)
رسول اللہ نے ارشاد فرماىا شب معراج مىں مجھے موتىوں کے اىک قفس کى سىر کرائى گئى اور اس کا فرش سونے کا تھا (بزار)