Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد نمبر 51

261 - 568
 سے اعلیٰ وافضل ہے۔اس لئے کہ جسم سے روح افضل ہے۔ لہٰذا یہ روحانی امتیاز بھی جسمانی امتیاز سے افضل واعلیٰ ہوگا۔
	لیکن کفار نے امتیاز روحانی کو نظرانداز کرکے فقط امتیاز جسمانی کو دیکھا اور اس کے نظر نہ آنے سے نبوت کا انکار کردیا۔
	دوسری لغزش کفار سے یہ ہوئی کہ وہ امتیاز کے شوق میں فریفتہ ہوکر غرض نبوت کو بالکل بھول گئے یعنی یہ نہیں سوچا کہ انبیاء علیہم السلام کس غرض کے لئے بھیجے جاتے ہیں۔ آیا وہ غرض انسان کے نبی بنانے سے حاصل ہوتی ہے۔ یا فرشتہ کے نبی بنانے سے ۔ اگرغرض صرف یہی ہوتی کہ انبیاء علیہم السلام کا امتیاز ظاہر کردیا جائے توشاید ملائکہ ہی کو منصب نبوت کے لئے منتخب کیا جاتا لیکن غرض یہ نہیں ہے۔ بلکہ غرض بنی نوع انسان کی اصلاح ہے۔ جو افادہ واستفادہ کے بغیر ممکن نہیں ہے۔لہٰذا انتخاب کے وقت اس بات کی رعایت ضروری ہوگی کہ افادہ و استفادہ میں سہولت کون سی صورت میں ہوسکتی ہے؟ یہ نہیں ہوگا کہ فقط امتیاز ہی کو گائے چلے جائیں۔ افادہ و استفادہ حاصل ہو یا نہ ہو۔
	اس غرض کو مدنظررکھتے ہوئے کوئی ذی عقل یہ رائے نہیں دے سکتا کہ نبی فرشتہ ہونا چاہئے۔ کیونکہ افادہ و استفادہ میں جو سہولت نبی کے ہم جنس ہونے کی صورت میں ہوسکتی ہے۔ وہ غیر جنس کی صورت میں ہرگز نہیں ہوسکتی۔ خصوصاً غیر جنس میں بھی فرشتہ۔
	فرشتہ سے توافادہ واستفادہ قریب قریب ناممکن ہے۔ قرآن شریف میں اس بات کو واضح کردیاگیا ہے کہ نبی کے فرشتہ ہونے کی صورت میں افادہ و استفادہ ممکن نہیںہے:’’ولو جعلنہ ملکالجعلنہ رجلا وللبسنا علیھم مایلبسون (سورہ انعام)‘‘{اور اگر ہم رسول کوئی فرشتہ تجویز کرتے تو البتہ ہم اس کو آدمی کی صورت میں بناتے اور ہمارے اس فعل سے ان پر وہی اشکال ہوتا جو اب اشکال کررہے ہیں۔}آیت کا حاصل یہ ہے کہ اگر فرشتہ کو نبی بنایا جاتا تواس کی دوصورتیں تھیں۔ ایک یہ کہ اس کو اصلی شکل میں بھیجا جائے۔دوسری یہ کہ اس کو انسان کی شکل میں بھیجا جائے۔ جیسا کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام، حضورﷺ کے پاس حضرت دحیہ رضی اﷲ عنہ کی شکل میں آیا کرتے تھے۔
	اول صورت تو ممکن ہی نہیں۔ اس لئے کہ عام لوگ ان حواس متعارفہ کے ساتھ فرشتہ کو اس کی اصلی صورت میں دیکھنے پر قادر نہیں ہیں۔دیکھتے ہی خوف کے مارے مر جائیں یا بے ہوش ہو کرگر جائیں۔ عام لوگ تو درکنار رسول اﷲﷺ جیسے ذی حوصلہ اوربہادر( جن سے بڑھ کر آج
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرض مرتب حضرت مولانا اﷲ وسایا 4 1
3 آئینہ مرزا، یا مرزائی ناول حضرت مولانا عبدالحئی کوہاٹی ؒ 7 1
4 ضرورت رسالت (حصہ اوّل) حضرت مولانا سلطان محمود دہلویؒ 251 1
5 ضرورت رسالت (حصہ دوم) ؍؍ ؍؍ ؍؍ 295 1
6 صدع النقاب عن جساسۃ الفنجاب حضرت مولانا سید محمد اویس سکروڈھویؒ 343 1
7 اسلام اور مرزائیت حضرت مولانا عتیق الرحمن آرویؒ 371 1
8 فتنہ قادیانیت جناب صفوۃ الرحمنؒ 411 1
9 قادیانی مسلمان نہیں؟ جناب عبدالرحیم قریشی ؒ 437 1
10 آسمانی کڑک حضرت مولانا ابوالبیان محمد داؤد سپروریؒ 475 1
11 کارزار قادیان حضرت مولانا مفتی محبوب سبحانی واعظ 535 1
12 کلمہ حق حضرت مولانا محمد حسین سرحدیؒ 559 1
13 آسمانی نکاح کے ایک عربی الہام کا ترجمہ 106 3
14 مولوی ثناء اﷲ صاحب کے ساتھ آخری فیصلہ 72 3
15 مرزا کا دعویٰ 200 3
16 پیغمبروں کے بھیجنے کی ضرورت 253 4
17 پیغمبروں کا معصوم یعنی گناہوں سے پاک ہونا ضروری ہے 255 4
18 پیغمبروں کا منصب نبوت سے معزول ہوناممکن نہیں ہے 256 4
19 پیغمبر خود مختار نہیں ہوتے 257 4
20 پیغمبروں کا انسان ہونا ضروری ہے 257 4
21 پیغمبروں کے انتخاب کے بارہ میں کافروں کی رائے کا رد 258 4
22 کافروں کی رائے کامنشاء 259 4
23 کافروں کی غلط فہمی کا ازالہ 260 4
24 پیغمبروں کے لئے معجزات کی ضرورت 266 4
25 معجزات کی حقیقت 267 4
26 پیغمبروں کا معجزات میں مختلف ہونے کا سبب 268 4
27 تشریح معجزات قسم اول 269 4
28 تحدی کے معجزات کا قاعدہ 270 4
29 دوسری قسم کے معجزات کی تشریح 274 4
30 پیغمبروں کے پاس علم آنے کے ذرائع 275 4
31 نبوت کی تکمیل کے لئے ملائکہ کے انتخاب کی ضرورت 276 4
32 ملائکہ کے پردار ہونے کی وجہ 277 4
33 پیغمبروں کی شریعتوں کے مختلف ہونے کی وجہ 278 4
34 پیغمبروں کی تعلیم سے سب لوگ برابر مستفید نہیں ہوتے 281 4
35 اختلاف فطرت کے اختیار کرنے کی وجہ 284 4
36 پیغمبر کسی دوزخی کو جنتی نہیں بنا سکتے 288 4
37 پیغمبروں کا جان سے زیادہ محبوب ہونا 293 4
38 پیغمبروں کی تصدیق کا جزو ایمان ہونا 294 4
39 رسول اﷲﷺ کاتمام پیغمبر وں سے افضل ہونا 296 5
40 افضلیت کے معنی کی تشریح 296 5
41 حضرت رسولﷺ کی دعوت کا عام ہونا 298 5
42 دلائل عقلیہ 299 5
43 رسول اﷲﷺ کا خاتم الانبیاء ہونا 307 5
44 دلائل عقلیہ 320 5
45 معجزات علمیہ 331 5
46 معجزات عیسیٰ علیہ السلام سے مقابلہ 332 5
47 معجزات موسیٰ علیہ السلام سے مقابلہ 334 5
48 معجزہ خلیل اﷲ سے مقابلہ 335 5
49 حضورﷺ کے قطعہ عرب میں مبعوث ہونے کی حکمت 336 5
50 حضورﷺ کے امی ہونے کی حکمت 339 5
51 کفریات مرزا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی شان میں 345 6
52 خاتم الانبیائﷺ پر فضلیت کے دعوے 353 6
53 حضرت آدم اور حضرت نوع علیہم السلام پر بھی فضیلت کا دعویٰ 353 6
54 حضرت عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام پرافضل ہونے کا دعویٰ 354 6
55 تمام انبیاء علیہم السلام پرافضلیت کا دعویٰ 354 6
56 مرزا کے وساوس معہ حوالہ کتب 358 6
57 عبارات مرزا 362 6
58 الہامات شیطانیہ 369 6
59 انگریزی الہامات 370 6
60 ذات وصفات باری تعالیٰ … ابوّب و نبوت 373 7
61 زوجیت 374 7
62 مماثلت 375 7
63 الوہیت 376 7
64 نوم و یقظہ۔جہل وغلطی وغیرہ 377 7
65 حدوث وقدم عالم 378 7
66 نبوت ورسالت 380 7
67 ختم نبوت 384 7
68 دعویٰ نبوت 387 7
69 توہین انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام 390 7
70 توہین حضرت عیسیٰ علیہ السلام 390 7
71 توہین حضرت نبی کریمﷺ 396 7
72 سرور عالم ﷺ کی خصوصیات اور مرزا کا دعویٰ ہمسری 400 7
73 ملئِکہ 404 7
74 حیات عیسیٰ علیہ السلام 408 7
76 قادیانیت۔ اسلام کے خلاف انگریزوں کی سازش 439 9
77 مرزا قادیانی کے نت نئے دعوے اورفتنہ انگیزیاں 450 9
78 کئی اور متضاد دعوے 458 9
80 مرزاقادیانی کی پیش گوئیوں کا حشر 463 9
81 گستاخانہ زبان اورگندے خیالات 459 9
82 غلام احمد قادیانی کی عبرتناک موت 469 9
83 کیا قادیانیوں کو مسلمانوں کا فرقہ سمجھاجاسکتاہے؟ 472 9
84 باب اوّل 478 10
85 باب دوئم 491 10
86 باب سوئم 506 10
87 باب چہارم 511 10
88 باب پنجم 513 10
89 باب ششم 524 10
90 نبی اور امتی 537 11
91 ایک سوال اور اس کا جواب 537 11
92 نبی کا ارشاد 539 11
93 امتی کا انکار 548 11
94 مرزا قادیانی کا فیصلہ 558 11
Flag Counter