شریعت جاری کرنا۔ نظام (مصدر) موتی پرونا۔ یہاں معنی منظومہ (نظم) ہے۔
۲۔ سرمد: ہمیشہ، لَیلٌسَرمَدٌ: بمعنی لمبی رات۔ سَرمَدِیٌ: جس کی نہ ابتدا ہو نہ انتہا۔
۳۔ کرام جمع کریم کی، جس کے معنی ہیں معزز آدمی، بلکہ ہراچھی قابلِ تعریف چیزکریم کہلاتی ہے۔ ممرّ (مصدر) گزرنا، جانا۔ باب نصر سے۔ أعوام جمع عام کی بمعنی سال۔
۴
(وَبَعْدُ) فَالْعَبْدُ الْفَقِیْرُ الْمُذْنِبُ
مُحَمَّدُ بْنُ عَابِدِیْنَ یَطْلُبُ
اور حمد صلوۃ کے بعدپس محتاج گنہ گاربندہ محمدبن عابدین طلب کرتاہے۔
۵
تَوْفِیْقَ رَبِّہِ الْکَرِیْمِ الْوَاحِدِ
وَالْفَوْزَ بِالْقُبُوْلِ فِي الْمَقَاصِدِ
اپنے رب واحد و کریم کی توفیق اورمقاصدکی قبولیت میں کامیابی۔
۶
وَفِي نِظَامِ جَوْہَرٍ نَضِیْدٍ
وَعَقْدِ دُرٍّ بَاھِرٍ فَرِ یْدٍ
اور (کامیابی) مرتب جواہرکے پرونے میں اور یکتا فائق موتیوں کے ہار بنانے میں۔
تشریح: توفیق کے معنی ہیں نیک کام کے اسباب مہیّا کرنا اور موانع مرتفع کرنا۔ جوہر: ہیرا، ہروہ پتھر جس سے مفید چیز بنائی جائے۔ نضید: مرتب، نضد (ض) المتاع: سامان ترتیب سے رکھنا۔ باہر: فائق۔ بَھَرَہٗ (ف) بَھرًا: فضیلت میں بڑھ