اصول کے معنی: اور اصول اصل کی جمع ہے، جس کے معنی ہیں جڑ، بنیاد۔ چوںکہ امام محمد ؒ کی یہ چھ کتابیں فقہ حنفی کی بنیاد ہیں، اس لیے ان کو اصول اور اصولِ ستہ بھی کہا جاتا ہے۔
۱۲
صَنَّفَھَا مُحَمَّدُنِ الشَّیْبَا نِيْ
حَرَّرَ فِیْھَا الْمَذْھَبَ النُّعْمَانِيْ
امام محمد بن الحسن شیبانی ؒ نے ان کو تصنیف کیا ہے۔ آپ نے ان کتابوں میں امام اعظم ؒ کے مذہب کو عمدہ طور پر بیان کیا ہے۔ حررالکتاب: حشووزوائد سے پاک کرنا۔
۱۳
اَ لْجَامِعُ الصَّغِیْرُ وَالْکَبِیْرْ
وَالسِّیَرُ الْکَبِیْرُ وَالصَّغِیْرْ
جامع صغیر اور جامع کبیر۔ سیرِ کبیر اور سیرِ صغیر۔
تشریح: یہ چاروں ظاہرِ روایت کی کتابیں ہیں۔ ان کا تعارف درج ذیل ہے۔
جامعِ صغیر کا تعارف: جامع صغیر امام محمد ؒ کی مشہور متبرک کتاب ہے۔ بارہا طبع ہوچکی ہے۔ صاحبِ ہدایہ نے بدایۃ المبتدي میں جامع صغیر اور قدوری کے مسائل کو جمع کیا ہے۔ اس کا مکمل تعارف اور وجہ تصنیف آگے آرہی ہے۔ امام طحاوی، جصاص، رازی، بزدوی، ابواللیث سمرقندی 1 سرخسی، قاضی خان اور بہت سے حضرات نے اس کی شرحیں لکھیں ہے اور مولانا فرنگی محلی کا بھی اس پر قیمتی حاشیہ ہے اور ’’النافع الکبیر لمن یطالع الجامع الصغیر ‘‘کے نام سے مبسوط مقدمہ