تجلیات جذب |
ہم نوٹ : |
|
برداشت کرے لیکن اﷲ تعالیٰ کی رحمتِ غیر محدود کا کوئی اندازہ نہیں کرسکتا کہ یہ ایمان لانے کے لیے شرطیں لگا رہے ہیں، پیغامات کے تبادلے ہو رہے ہیں۔ اُن کے لیے قرآن کی آیات لے کر جبرئیل علیہ السلام کی آمد و رفت ہو رہی ہے۔ اﷲ اکبر! کیا ٹھکانہ ہے ان کی رحمت کا ۔ تیسری آیت کیا نازل فرمائی: اِنَّ اللہَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَکَ بِہٖ وَیَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِکَ لِمَنْ یَّشَآءُ 30؎اﷲ تعالیٰ شرک کو نہیں معاف کرے گا لیکن اس کے علاوہ جتنے بھی گناہ ہیں سب معاف کردے گا جس کے لیے چاہے گا۔یعنی وحشی اگرایمان لائیں اور شرک سے توبہ کرلیں تو عمل صالح کی بھی قیداُٹھ رہی ہے وَیَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِکَ لِمَنْ یَّشَآءُ شرک کے علاوہ جتنے بھی گناہ ہیں اﷲ تعالیٰ بخش دے گا جس کے لیے چاہے گا۔ اب ان کا جواب سنیے۔ پھر پیغام کا تبادلہ ہورہا ہے۔ کہتے ہیں اَرَانِیْ بَعْدُ فِیْ شُبْھَۃٍ میں ابھی شبہ میں ہوں کیوں کہ اس آیت میں اﷲ تعالیٰ نے مغفرت کی آزادی نہیں دی بلکہ مغفرت کو اپنی مشیت سے مقید کردیا کہ جس کو میں چاہوں گا اس کو بخش دوں گا۔ مجھے کیا پتا کہ اﷲ تعالیٰ کی مشیت میرے لیے ہوگی یا نہیں، وہ میرے لیے مغفرت چاہیں گے یا نہیں فَلَا اَدْرِیْ یَغْفِرُ لِیْ اَمْ لَا پس میں نہیں جانتا کہ وہ مجھے بخشیں گے یا نہیں۔ بتائیے پیغامات کے تبادلے سن رہے ہیں آپ لوگ! کیا یہ حق تعالیٰ کا جذب نہیں ہے؟یہ اُن ہی کا جذب ہے۔ حضرت وحشی کوبھی ابھی خبر نہیں کہ اﷲ تعالیٰ انہیں جذب فرمارہے ہیں ؎کوئی کھینچے لیے جاتا ہے خود جیب و گریباں کو اب چوتھی آیت نازل ہورہی ہے: قُلۡ یٰعِبَادِیَ الَّذِیۡنَ اَسۡرَفُوۡا عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ لَا تَقۡنَطُوۡا مِنۡ رَّحۡمَۃِ اللہِ اِنَّ اللہَ یَغۡفِرُ الذُّنُوۡبَ جَمِیۡعًا اِنَّہٗ ہُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِیۡمُ 31؎ _____________________________________________ 30؎النسآء:48 31؎الزمر:53