تجلیات جذب |
ہم نوٹ : |
|
گئی ہے ، اب اتنی دیر رہ گئی ہے آپ لوگ نماز پڑھ لیجیے اور چلیے ہم آپ کو فرسٹ کلاس میں لے چلتے ہیں اور نماز کے لیے کپڑا بھی اس نے دیا۔ آہ ! یہی کہتا ہوں دوستو کہ نیک بندوں کی نقل میں یہ اثر ہے۔ اگر صحیح معنوں میں اﷲ والے بن جاؤ سارا جہاں آپ کا ہوگا ؎جو تو میرا تو سب میرا فلک میرا زمیں میری اگر اک تو نہیں میرا تو کوئی شے نہیں میری جس سے اﷲ تعالیٰ ناراض ہے بس سمجھ لیجیے کہ وہ گر گیا ؎اُٹھا کر سر تمہارے آستاں سے زمیں پر گر پڑا میں آسماں سے جِس نے اﷲ تعالیٰ کو ناراض کیا سمجھ لو اس کی قیمت ایسی گرتی ہے کہ مچھر بھی اس سے زیادہ ہے اور ذلت ایسی ہوتی ہے کہ کہیں عزت نہیں ملتی ؎نگاہِ اقربا بدلی مزاجِ دوستاں بدلا نظر اک ان کی کیا بدلی کہ کُل سارا جہاں بدلا جس سے اﷲ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے، اس کی بیوی بھی دشمن ہوجاتی ہے بچے بھی دشمن ہوجاتے ہیں، اس کے گدھے اور گھوڑے بھی دُشمن ہوجاتے ہیں۔ ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ جب مجھ سے کوئی گناہ ہوجاتا ہے تو میرا گدھا بھی میرا کہنا نہیں مانتا، انسان کہاں سے مانے گا۔یہ معمولی بات نہیں ہے۔ عقل مندی کا تقاضا لہٰذا عقل مندی کا تقاضا یہ ہے کہ گناہ چھوڑ دو۔ بین الاقوامی عقل کا تقاضا ہے کہ بڑی طاقت والے سے ٹکر مت لو۔ کتنے واقعات سن رہے ہیں کہ گردے بےکار ہوگئے، ہڈی کے گودے میں کینسر ہوگیا، دل کا مرض پیدا ہوگیا۔ لہٰذا اﷲ تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے۔ ہم سب کو چاہیے کہ اﷲ تعالیٰ کو ناراض نہ کریں۔ گِڑگڑاتے رہیں، دعا کرتے رہیں۔حدیثِ پاک میں وعدہ ہے کہ جو اﷲ تعالیٰ کو سکھ میں یاد رکھے گا اﷲ تعالیٰ اس کو دکھ میں یاد رکھیں گے۔