تجلیات جذب |
ہم نوٹ : |
|
خم و خم خانہ با مہر و نشان است اﷲ کے خم خانے یعنی شرابِ معرفت و محبت کے مے خانے اب بھی اﷲ تعالیٰ کے پاس بے شمار ہیں۔عمل کر کے دیکھو۔ جو شخص کہتا ہے کہ اب پہلے زمانے کی طرح ولی ا ﷲ نہیں ہو سکتے وہ جاہل ہے نادان ہے، قرآن پاک کی اس آیت سے ناواقف ہے ۔ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں اے ایمان والو !تقویٰ اختیار کرو ولی اﷲ بنو لیکن ولی اﷲ کہاں بنو گے؟ کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ میرے اولیاء کی صحبت سے بنو گے ، ان کے ساتھ رہو۔جب اﷲ تعالیٰ نے حکم نازل کیا تو بتاؤ کہ قرآن پاک چند صدیوں کے لیے ہے یا قیامت تک کے لیے ہے ؟ تو ولی اﷲ بننے کا دروازہ قیامت تک کے لیے اس آیت میں ہے یا چند زمانے کے لیے ہے ؟ قیامت تک کے لیےاﷲ تعالیٰ نے اولیاء اﷲ بننے کا دروازہ کھولا ہوا ہے اور اسی درجہ کے اولیاء اﷲ پیدا ہوتے رہیں گے۔ اﷲ کے یہاں کوئی کمی نہیں بلکہ پہلے اولیاء اﷲ سے بھی بڑے اولیاء اﷲ پیدا کرسکتا ہے۔ تو آپ نے حضرت بِشر حافی کے جذب کا واقعہ سُن لیا، اب اس کے بعد وقت ختم ہونے کے قریب ہے بس ایک واقعہ اور پیش کر کے آج کا مضمون ختم ۔باقی اِن شاء اﷲ آیندہ۔ بیانِ جذب ان شاء اﷲ ابھی چلے گا۔ میرا خیال تھا کہ میں آج پورا کرلوں گا ، ریل کو تیز چلایا مگر اسٹیشن بڑھتے چلے گئے، اسٹیشن نئے پیدا ہوتے جارہے ہیں اب کیا کروں۔ ایک شرابی رئیس زادہ کے جذب کا واقعہ ایک شرابی رئیس زادہ، خوب صورت جوان دریائے نیل کے کنارے اتنی شراب پی لی کہ قے ہوگئی، وہیں زمین پر لیٹ گیا۔ دریائے نیل کے دوسرے کنارے پرحضرت ذوالنون مصری رحمۃ اللہ علیہ کپڑے دھو رہے تھے، دیکھا کہ ایک کچھو اآیا اور دریا کے کنارے لگ گیا۔ذوالنون مصری نے دیکھا کہ یہ کچھوا دریائے نیل کے ساحل پر کیوں آیا ہے ،دیکھا کہ ایک بچھو جنگل سے تیزی سے آرہاہے، اتنا بڑا کالا بچھو اور وہ کچھوے کی پیٹھ پر بیٹھ گیا اور پھر وہ کچھوا واپس چلنے لگا اس پار۔ذوالنون مصری رحمۃ اللہ علیہ نے کپڑا دھونا چھوڑ دیا۔ سوچا کہ عالم غیب سے کوئی عظیم الشان واقعہ رونما ہونے والا ہے ۔ آپ بھی کشتی پر بیٹھ کر اسی کے ساتھ ساتھ چلنے لگے۔ کچھوے صاحب جارہے ہیں اوربچھو صاحب اس کی پیٹھ پر بیٹھے ہوئے