تجلیات جذب |
ہم نوٹ : |
|
سے رحمت برستی ہے فَضْلًا عِنْدَ وُجُوْدِہِمْ چہ جائیکہ جہاں وہ خود موجود ہوں وہاں کتنی رحمت برسے گی۔18؎ اسی لیے کہتا ہوں یہاں اتنے نیک بندے دور دور سے آتے ہیں ہر شخص ان کے صدقے میں دعا کرے کہ یا اﷲ! جتنے بندے آپ کی محبت میں آئے ہیں ان کی برکتوں سے ہماری دعا کو قبول فرمالیجیے۔ دعا دعا کیجیے کہ اﷲ تعالیٰ ہم میں سے جس کو جو مشکل پیش ہو جس کے گھر میں کوئی بیماری ہو،مصیبت ہو، جسمانی مصیبت ہو یا روحانی اسی طرح بعض لوگ گناہ سے توبہ کر کے ولی اﷲ بننا چاہتے ہیں مگر نفس و شیطان کی غلامی سے اپنی جان کو چھڑا نہیں پا رہے ہیں اﷲ تعالیٰ سے دعا کیجیے کہ یا ربّ العالمین! ہم میں سے جس کو جسمانی تکلیفیں ہیں، اپنی بیماری یا اپنے بچوں کی بیماری یا اپنے گھر والوں میں کوئی بھی بیمار ہو سب کو شفاعطا فرما اور جس کو کسی گناہ کی عادت ہو ہم میں سے ہر ایک کو خُدا گناہوں سے پاک فرمادے۔ جسمانی شفا بھی دے اور روحانی شفا بھی دے اور جس کو جو جوجائز حاجت ہو ہم سب کی تمام جائز حاجتوں کو یا ربّ العالمین! جلد سے جلد پورا فرمادے اور جو مقروض ہو اﷲ تعالیٰ ہمارے قرضوں کو جلد سے جلد ادا فرمادے۔زمین و آسمان کے خزانوں کے آپ مالک ہیں اور اپنے خزانوں سے بے نیاز ہیں،آپ کو اپنے خزانوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کے خزانے ہم فقیروں کے لیے وقف ہیں۔ بِحَقِّ وَلِلہِ خَزَآئِنُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ اے اﷲ! اس آیت کے صدقے میں اختر پر، اس کی اولاد پر اور اس کے دوستوں پر اپناخزانہ برسادے اور اپنی مرضی کے مطابق خرچ کی توفیق عطا فرما اور سارا قرضہ بھی ہم سب کا ادا فرمادے، اﷲ! آپ کی شان وہ ہے کہ مٹی کو آپ سونا بنادیتے ہیں۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎اے مبدل کردہ خاکے را بہ زر اے اﷲ! بعض مٹی کو آپ سونا بنادیتے ہیں اور ؎خاک دیگر را نمودہ بو البشر _____________________________________________ 18؎مرقاۃ المفاتیح: 195/5، باب الدعوات فی الاوقات،المکتبۃ الامدادیۃ، ملتان