تجلیات جذب |
ہم نوٹ : |
|
میں یہ خاصیت نہ ہوتی تو آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس عنوان سے کیوں پناہ مانگی؟ دوستو! ہمت سے کام لو،ڈھیلے مت بنو، ڈِھیلا ہوا کہ ڈھیلا ہوا۔ اﷲ نے ہمت دی ہے ہمت چور نہ بنو، میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جس نے ہمت کو استعمال کیا اﷲ تعالیٰ کی مدد بھی آجاتی ہے۔ بعضے لوگوں کو چالیس چالیس برس تک ایک گناہ کی عادت تھی، ہمت سے کام لیا ، نجات پاگئے۔ بارہ سال تک پان تمباکو کھایا ابھی میر صاحب نے توبہ کرلی پوچھ لیجیے۔ یاد تو آتی ہے مگر ایسی یاد نہیں آتی جو ان کو تمباکو تک پہنچادے۔ یاد کی دو قسمیں ہیں ایک وہ یاد جو محبوب تک پہنچادے، تمباکو محبوب تھا ان کو یاد آتی ہے مگر اتنا بے چین نہیں ہوتے۔ آج الحمد ﷲان کا منہ ہر وقت خدا کے نام کے لیے خالی ہے۔ ورنہ تمباکو پان منہ میں لیے بیت اﷲ میں بیٹھے ہیں ۔ اذان ہوگئی اب منہ اس قابل نہیں کہ اﷲ کا نام لے سکیں۔ اب بیت اﷲ سے ان کو پان تمباکو خارج کر رہا ہے۔ پان خدا کے گھر سے نکال رہا ہے، جا کے کلی کر رہے ہیں وہاں ، حدودِ حرم سے نکل کر ۔ ایسی چیزوں کو کیا کہنا چاہیے۔ سگریٹ مجموعۂ سگ و ریٹ ہے اور سگریٹ تو جانتے ہی ہیں آپ۔ سگریٹ میں تو دو لفظ ہیں ۔سگ اور ریٹ۔ سگ معنیٰ کتا فارسی میں اور ریٹ معنیٰ چوہا انگریزی میں۔ سگریٹ دو لفظوں سے بنا ہے ۔ سگ پلس (Plus) ریٹ، سگ معنیٰ کتا اور ریٹ معنیٰ چوہا۔ سگریٹ کی بدبو تو اس قدر آتی ہے کہ کہیں رات کو ایک طالب علم نے سگریٹ پیا ہردوئی میں، حضرت صبح جا کر معاینہ کر رہے تھے ، بیت الخلا کا دروازہ کھولا، فرمایا کس نے رات کو سگریٹ پیا ہے اس میں۔ جو لوگ سگریٹ پیتے ہیں اگر پاس کھڑے ہوجاتے ہیں تو جو نہیں پیتے ہیں ان کو سخت تکلیف ہوتی ہے۔ لاکھ مسواک کریں پھیپھڑا جو بد بو کا خزانہ بنا ہوا ہے جب اندر سے سانس آتی ہے سگریٹ کی بو لاتی ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے ماں کے پیٹ میں جب رکھا اور نو مہینہ ماں کا حیض بند کر دیا اور حیض سے اعضا بنائے تو منہ کو محفوظ رکھا ۔ اس منہ سے ماں کا حیض جانے نہیں دیا۔ ایک دوسری رگ لگائی جس کو نال کہتے ہیں جس کو دائی کاٹتی ہے۔ اس نال سے حیض کا خون جسم میں جا رہا ہے اعضابن رہے ہیں لیکن اپنے بندے کے منہ کو محفوظ رکھا ، ورنہ اس خونِ حیض کو اپنے بندے کے منہ سے