تجلیات جذب |
ہم نوٹ : |
|
میں زمین سے اُٹھی رہتی ہے۔دیکھتا ہوں کہ پیشانی لگی ہے اور ناک اُٹھی ہوئی ہے۔ اگر ایک چاول کے برابر بھی اُٹھی ہوئی ہے تو کہاں ملی ہوئی ہے۔ ناک کا زمین سے ملنا ضروری ہے ؎کیا ہے رابطہ آہ و فغاں سے زمیں کو کام ہے کچھ آسماں سے اگر خاک کو خالق آسمان سے کام ہے تو ناک رگڑو، رگڑا کر نعمت دیتے ہیں۔ ایک غریب مقروض شخص کی حکایت ایک شخص کو بہت غریبی تھی۔وہ اﷲ سےرویا کہ یا اﷲمیرا قرضہ کیسے ادا ہوگا۔ کسی نے بتایا کہ ایک ہزار میل پر کوئی سخی رہتاہے وہاں چلے جاؤ۔و ہ سب کا قرضہ ادا کردیتا ہے۔ ایک ہزار میل چل کر گیااور وہاں عصر کی نماز پڑھی تو اس سخی کا جنازہ دفن ہورہا تھا اسے توبستی ڈوبتی نظرآئی کہ جس کے سہارے پر آئے تھےوہ تو مرگیااوردفن ہو رہا ہے۔ایک ہزارمیل کا پسینہ محنت بے کار گیا۔مغرب پڑھ کروہ بہت رویا، اتنا رویا کہ تھک گیا اور نیند آگئی۔زیادہ رونے سے نیند بھی آجاتی ہے جیسے بچے بعض وقت نہیں سوتے تو بعض مائیں صرف ان کوسلانےکےلیےان کی پٹائی کرتی ہیں اور ان کا اجتہادیہ ہوتاہے کہ اس طرح جلدی سوجائے گا، جتنی تکلیف میں دوں گی اس کے بدلہ میں اس کو آرام بھی تو ملے گا۔لیکن ایسا پیٹنا جائز نہیں ہے۔کوئی اور ترکیب پوچھئے۔سات مرتبہ یَا لَطِیْفُ پڑھ کر اس پر دم کرو۔ اس شخص کو جب نیندآگئی تو خواب میں اﷲ تعالیٰ کی زیارت ہوئی اور حکم ہوا کہ اے شخص! تیرے گھر میں جو تین چار کوٹھڑیاں ہیں ایک کوٹھڑی میں تیرے دادا کی امانت دبی ہوئی ہے اور اتنی زیادہ ہے کہ اس سے تو قرضہ بھی ادا کردے اور ایک شاندار مکان بھی بنالے۔ مجاہدہ کے بعد عطائے نعمت کا راز اس نے خواب ہی میں اﷲ تعالیٰ سے پوچھا کہ یا اﷲ!جب میرے گھرکی کوٹھڑی ہی میں دولت تھی تو ایک ہزارمیل آپ نے کیوں دوڑایا۔ایک ہزارمیل دوڑا کرآپ نے بتایا اس میں کیا راز ہے یاربّ العالمین!ا ﷲ تعالیٰ نے فرمایا کہ راز یہ ہے کہ ہم مصیبت کے بعد