تجلیات جذب |
ہم نوٹ : |
|
صدقہ میں اﷲ تعالیٰ اس کو پاک کردیتے ہیں۔ مولانا رومی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں ؎من نہ گردم پاک از تسبیح شاں اﷲ تعالیٰ فرمارہے ہیں کہ اے دنیا والو! میں تمہارے سبحان اﷲ کہنے سے پاک نہیں ہوتا، میں تو پاک ہی ہوں، لیکن جب تم سبحان اﷲ کہتے ہو اور میری پاکی بیان کرتے ہو تو اس کے صدقہ میں ہم تم کو پاک کردیتے ہیں ؎پاک ہم ایشاں شوند و درفشاں جو سبحان اﷲ کہتے ہیں وہ پاک ہوتے ہیں، ہم تو پاک ہیں ہی، تمہارے پاک کہنے سے ہم پاک ہوں گے؟ اﷲ تعالیٰ کی عظمت ِشان کا کیا کہنا! حصولِ رحمت کا ذریعہ گریہ وزاری ہے اسی لیے عرض کرتا ہوں کہ اس خزانہ کو ہم سب مانگتے رہیں کہ اے خدا! ہم نے اپنے دست وبازو کو بہت آزمالیا، ہم نے اپنے ارادوں کی طاقت کو آزمالیا، بارہا توبہ کی بار ہا توبہ شکنی کی۔ ہمارے عزم کی رُسوائیاں آپ کی عظمت اور برتری کی دلیل ہیں ؎تیری ہزار رفعتیں تیری ہزار برتری میری ہر اک شکست میں میرے ہر اک قصور میں کیوں کہ جب بندہ دیکھتا ہے کہ میں پکا ارادہ کرتا ہوں پھر بھی توبہ ٹوٹ جاتی ہے لہٰذا سوائے آہ وزاری کے اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ اس لیے مولانا رومی نے نصیحت فرمائی کہ ؎زور را بگزار و زاری را بگیر اے لوگو! طاقت سے اﷲ تک نہیں پہنچو گے، زاری اختیار کرو ؎رحم سوئے زاری آید اے فقیر اﷲ کی رحمت نازل ہوتی ہے جب بندہ روتا ہے، جب بچہ روتا ہے ماں کی چھاتی سے دودھ اترتا ہے ؎چو نہ گرید طفل کے جوشد لبن