تجلیات جذب |
ہم نوٹ : |
|
بارے میں آپ کے خُدا نے یہ نازل کیا ہے: وَ مَنۡ یَّفۡعَلۡ ذٰلِکَ یَلۡقَ اَثَامًا یُّضٰعَفۡ لَہُ الۡعَذَابُ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ 28؎وہ اﷲ کے یہاں مجرم ہے۔ اس کو سزا بھگتنا پڑے گی اوراس کو ڈبل عذاب دیا جائے گا۔ معلوم ہوا کہ کافر بھی قرآن شریف پڑھا کرتے تھے۔ حضرت وحشی حالتِ کُفر میں قرآنِ پاک کا حوالہ دے رہے ہیں۔ کَیْفَ تَدْعُوْنِیْ اِلٰی دِیْنِکَ آپ مجھے اسلام کی طرف کیسے دعوت دے رہے ہیں۔ وَاَنَا قَدْ فَعَلْتُ ذَالِکَ کُلَّہٗ میں نے تو ان میں سے کوئی کام بھی نہیں چھوڑا۔ قتل بھی ایسے شخص کو کیا جو اسلام میں سب سے محترم شخصیت تھی۔ میں اُس کا قاتل ہوں اور گناہ کے سب کام کیے۔ اﷲ تعالیٰ نے وحشی کے اسلام کے لیے دو آیت نازل فرمائیں۔ دیکھیے یہ اﷲ تعالیٰ کا کرم ہے۔ ایسے مبغوض، ایسے مجرم، رسولِ خُدا کے چچا کے قاتل پر اﷲ تعالیٰ کی رحمت برس رہی ہے۔ کیا ٹھکانہ ہے اس کے حلم کا! دوسری آیت نازل ہو رہی ہے ان کے اسلام کے لیے: اِلَّا مَنۡ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا 29؎اے رسولِ خدا! وحشی کو آپ پیغام دے دیں کہ اگر وہ توبہ کرلیں اور ایمان لائیں اور صالح عمل کرتے رہیں تو میں ان کے ایمان اور اسلام کو قبول کرتا ہوں۔ دنیا میں ہے کوئی ایسا حلم والا جو اپنے محبوب کے عزیز کے قاتل کو اس طرح بخشے گا! سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس آیت کو جب اُن کے پاس بھیجا تو اس پر ان کا پیغام سنیے۔ کہتے ہیں ھٰذَا شَرْطٌ شَدِیْدٌ یہ تو بڑی سخت شرط ہے کیوں کہ میں توبہ کر سکتا ہوں، ایمان لا سکتا ہوں۔ لیکن وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا ساری زند گی نیک عمل کرتا رہوں اس میں ذرا مجھے اپنے بارے میں اعتماد نہیں ہے لَعَلِّیْ لَا اَقْدِرُ عَلَیْہِ میں شاید اس پر قادر نہ ہو سکوں۔ اب تیسری آیت نازل ہو رہی ہے۔ دیکھیے اﷲ تعالیٰ ایسے شخص کے اسلام کے لیے ، بدترین مجرم کے لیے آیت پر آیت نازل فرما رہے ہیں اور یہ ناز نخرے دکھا رہے ہیں۔ ہے کوئی ایسا دل گردہ والا جو اپنے مجرم کے ناز نخرے _____________________________________________ 28؎الفرقان: 69،68 29؎الفرقان: 70