تجلیات جذب |
ہم نوٹ : |
|
ہے فَتَابَ اللہُ عَلَیْھِمْ لِیَتُوْبُوْا اﷲ تعالیٰ نے مہربانی کی تاکہ وہ توبہ کرلیں۔علامہ آلوسی فرماتے ہیں اَیْ وَفَّقَھُمْ لِلتَّوْبَۃِ 53؎ اﷲ تعالیٰ نے توفیق توبہ ان کو آسمان سے دی تاکہ یہ زمین پر اﷲ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرلیں۔معلوم ہوا کہ توفیق توبہ آسمان سے عطا ہوتی ہے۔ لہٰذا توبہ پر سہارا کر کے گناہ کرنے والا انٹرنیشنل بے وقوف اور گدھا ہے۔ سلبِ توفیق توبہ کا ایک عبرتناک واقعہ ناظم آباد نمبر ۴ میں ایک خانساماں کا قصہ سُنا چکا ہوں وہ ہر وقت لڑکیوں کو چھیڑتا رہتا تھا، جب مرنے لگا تو اس کے دوست نے کہا کہ بھیا اب تم توبہ کرلو۔ اس نے کہا کہ سب الفاظ میری زبان سے نکل رہے ہیں لیکن یہ لفظ جو تم کہہ رہے ہو یہ میرے مُنہ سے نہیں نکل رہا ہے۔ یہ اسی زمانے کا قصہ ہے پُرانا نہیں ہے، لفظ توبہ اس کے منہ سے نہیں نکلا۔ بسکٹ، ڈبل روٹی ، چائے لاؤ، ہسپتال لے چلو، ڈاکٹر کوبلاؤ ساری دُنیا کی لُغت نکل رہی ہے مگر اس کا دوست جب کہتا تھا کہ ایک دفعہ کہہ دویا اﷲ توبہ، تو کہتا تھا یہ جو تم کہہ رہے ہو یہ میرے مُنہ سے نہیں نکل رہا ہے۔یہ اسی زمانے کا قصّہ ہے۔ زیادہ سے زیادہ بیس پچیس سال پہلے کا قصہ ہوگا۔اس لیے دوستو! اﷲ سے ڈرتے رہو، ایسا نہ ہو کہ توفیق توبہ سلب ہوجائے۔ بادشاہ امراء القیس کے جذب کا واقعہ حضرت جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ نے ایک بادشاہ کو بھی اسی طرح جذب کیا، اس کا نام تھا امراء القیس۔ رات ہی رات بادشاہت چھوڑ کر دوسرے ملک میں چلا گیا وہاں اینٹیں بنانے لگا جسے یہاں بلاک کہتے ہیں اور چہرے پرنقاب ڈال دیا۔ مزدوروں کے ساتھ اینٹیں بناتے تھے اور رات بھر عبادت کرتے تھے۔ ایک دن کما لیا چھ دن اﷲ اﷲ کرتے ۔ ایک دن تیز ہوا چلی ۔ نقاب ہٹ گیا مزدوروں نے اس کا چہرہ دیکھ لیا۔ بادشاہ کا چہرہ کہاں چھپ سکتا ہے۔ سب نے کہا کہ بھائی یہ تو مزدور نہیں ہے ۔ یہ تو کوئی بہت بڑا شخص _____________________________________________ 53؎روح المعانی:42/11 ،التوبۃ(118)، داراحیاء التراث، بیروت