علىہ السلام پر سلام بھىجنا لازم ہے۔(حلبىہ)
اللہ جل جلالہ نے بھى آپ علىہ السلام کو نام لے کر مُخاطَب نہىں فرماىا۔(حلبىہ)
قرآن مجىد مىں اللہ جل جلالہ نے آپ علىہ السلام کى حىات کى قسم کھائى ہے۔(حلبىہ)
حضرت اسرافىل علىہ السلام صرف آپ کى خدمت مىں حاضر ہوئے ، آپ علىہ السلام کے علاوہ کسى نبى پر حضرت اسرافىل علىہ السلام نہىں اُترے۔(حلبىہ)
آپ علىہ السلام کى بىٹىوں سے بھى ان کے شوہر کے انتقال کے بعد نکاح حرام ہے۔(حلبىہ)
روزِ محشر آپ علىہ السلام پہلے شخص ہوں گے جو اللہ جل جلالہ کى زىارت کرىں گے ۔(حلبىہ)
اگر کوئى شخص نماز پڑھ رہا ہو، اگر آپ علىہ السلام اس کو پکارىں تو اس پر لازم ہے کہ وہ آپ کو جواب دے۔(حلبىہ)
اللہ جل جلالہ نے حضور علىہ السلام کى امت کو اجتہاد کى قوت عطا فرمائى۔(حلبىہ)
اللہ جل جلالہ حضور علىہ السلام کى امت کى طرف رمضان کى پہلى رات نظر