اللہ جل جلالہ کا ارشاد ہے مىں نے عرش کو پانى کے اوپر پىدا کىا تو اس کى ہىبت سے پانى لرزنے لگا تب مىں نے عرش پر لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ لکھ دىا جس کى برکت سے عرش ساکن ہوگىا۔(حلبىہ)
تمام ملکوت ىعنى آسمانوں اور جنتوں اور ان مىں جو کچھ ہے ان سب پر آنحضرت کا نام نامى لکھا ہوا ہے۔(حلبىہ)
حضرت على رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ اللہ جل جلالہ نے حضور کو خبر دى اے محمد! مىرى عزت اور مىرے جلال کى قسم! اگر تم نہ ہوتے تو مىں نہ اپنى ىہ زمىن پىدا کرتا اور نہ آسمان ، نہ مَىں ىہ سبز چھت آوىزاں کرتا اور نہ ىہ فرش خاک بچھاتا۔(حلبىہ)
حضرت جابر رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ حضرت آدم علىہ السلام کے دنووں مونڈھوں کے درمىان ىہ کلمہ لکھا ہوا تھا :
مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ خَاتَمُ النَّبِيِّيْنَ
”محمد اللہ تعالىٰ کے رسول اور آخرى پىغمبر ہىں“(حلبىہ)
تفسىر رازى کے حوالہ سے رواىت ہے کہ آپ علىہ السلام کے چار ہزار نام مبارک ہىں۔(حلبىہ)
آپ علىہ السلام کى خصوصىت ہے کہ آپ کى امت پر آخرى قعدہ مىں آپ