مسئلہ: اگر عورت کا محرم ٹھہرنے کو تیار نہیں اور وہ اکیلی ٹھہر نہیں سکتی اور اس نے مجبورا اسی حالت میں مضبوطی سے پیمپر باندھ کر طوافِ زیارت کرلیا اور وہ قافلہ کے ساتھ روانہ ہو گئی تو حالت حیض میں طواف کرنے کی وجہ سے ایک اونٹ یا ایک گائے حدودِحرم میں بطور کفارہ ذبح کروائے اور استغفار وتوبہ بھی کرے ۔
سوال: اگر اونٹ یا گائے ذبح کرنے کی فوری استطاعت نہیں تو کیا کرے ؟
جواب: اگر باآسانی اُدھار ملجائے اور اس کی ادائے گی کی مستقبل میں صورت بھی نظر آرہی ہو تو اُدھار لیکر ذبح کردے اور اگر اُدھار نہ مل سکے یا مل رہا ہو لیکن ادائیگی کی کوئی صورت مستقبل قریب میں نظر نہیں آرہی ہو تو جب استطاعت ہو مکہ مکرمہ رقم بھجوادے اور کسی کو وکیل بنادے جو اسکی طرف سے ذبح کردے ۔
سوال: اگر کسی خاتون نے پورا طوافِ زیارت بلا وضو کرلیایا اکثر (یعنی