ترجمہ: آپ فرمادیجئے ایمان والی عورتوں کو کہ نیچی رکھیں اپنی نگاہیں اور حفاظت رکھیں اپنے ستر کی اور نہ دکھلائیں اپنا بناؤ سنگار مگرجواس میں سے ظاہرہوجائے۔(فتاوی رحیمیہ ج۸/۳۰۸)
فائدہ : اور بعض مرتبہ خواتین کے ساتھ اچانک ایسے حالات پیش آجاتے ہیں کہ بغیر محرم کے وہ انتہائی پریشانی کا شکار ہو جاتی ہیں،شریعت اسلامیہ نے حفظ ما تقدم کا بھی لحاظ رکھا ہے ۔اس لئے محرم کے ساتھ سفر کرنے کا عورت کو پابند کیاہے ۔
حج یا عمرہ پر جانے والی خاتون کے شوہر یا محرم کاا نتقال ہوجائے تو کیا کرے ؟
سوال: جو خاتون عازم حج ہو اور اس کے شوہر کا انتقال ہو جائے یا اس کو طلاق ہو جائے یا محرم کا انتقال ہو جائے تو اس کو کیا کرنا چاہئے ؟