خواتین کا حالتِ احرام میں سر پر کپڑا باندھنا
سوال: عموماً خواتین حالتِ احرام میں اپنے سر پر ایک کپڑا باندھ لیتی ہیں اس کی کیا حقیقت ہے ؟
جواب: خواتین جو کپڑا اپنے سرپر باندھ لیتی ہیں یہ اس لئے ہے کہ بال نہ ٹوٹیں ، اور یہ صرف احتیاط کے لئے ہے ضروری نہیں ہے اکثر خواتین اس کو اپنا احرام سمجھتی ہیں ، جو غلط ہے ، اس کو احرام سمجھنے کی وجہ سے خواتین حالتِ احرام میں جب وضو کرتی ہیں تو اس کپڑے کے اوپر سے مسح کرلیتی ہیں جس کی وجہ سےمسح نہیں ہوتا اور جب مسح نہ ہوا تو وضوبھی نہیں ہوتا جب وضو نہیں ہوا تو نہ نماز صحیح ہوئی اور نا ہی طواف درست ہوا لہٰذا مسح کرتے وقت اس کپڑے کو اُتارکر مسح کرنا چاہئے،ہاں اگر ایسی جگہ وضو کررہی ہیں جہاں نامحرم لوگ ہیں تو اس کپڑے کے اندر ہاتھ ڈال کرمسح کریں۔