سال مکہ مکرمہ میں رہتی رہے۔ (شرح اللباب ۲۵۳)
سوال: طوافِ وداع کا اول وقت کب شروع ہوتا ہے ؟
جواب: اول وقت طوافِ وداع کا طوافِ زیارت کے بعد شروع ہوجاتا ہے اور آخر اس کا متعین نہیں جس وقت چاہے کرے ، اگر سال بھر مکہ مکرمہ میں قیام کرنے کے بعدبھی کرے تب بھی ادا ہوگا قضاء نہ ہوگا ۔ (شرح اللباب ۲۵۳)
سوال: اگر کسی خاتون نے سفر کا ارادہ کیا اس لئے طوافِ وداع کرلیا اور اس کے بعد پھر قیام ہوگیا تو طوافِ وداع ادا ہوگیا یا نہیں؟
جواب: ادا ہوگیا عندالحنفیہ اعادہ واجب نہیں لیکن چلتے وقت دوبارہ طوافِ وداع کرنا مستحب ہے ۔(شرح اللباب ۲۵۳، وغنیۃ ۱۹۰)
سوال: طوافِ وداع کا مستحب وقت کیا ہے؟
جواب: مستحب وقت یہ ہے کہ تمام کاموں سے فارغ ہوکر طواف کرے اور اس کے بعد فوراً سفرشروع کردے ۔ (شرح اللباب ۲۵۳)