خواتین کو بھی مقامِ ابراہیم کے پیچھے نماز پڑھنی چاہئے ۔(و لا تصلي عند المقام) أی قرب مقام إبراهیم علیه الصلاۃ والسلام(کذلک)أي وقت التزاحم . (شرح اللباب)
سوال: جس خاتون کو طوافِ زیارت کرنے سے پہلے حیض آجائے تو کیا کرے؟
جواب: انتظارکرے،مکہ مکرمہ میں ٹھہری رہے۔لقوله علیه السلام ٲحابستنا ھي اگر مکہ مکرمہ میں ٹھیرنا ممکن نہ ہو تو مجبورًا اپنے شہر جاسکتی ہے مثلا جدہ ،مدینہ ،ینبع ،ریاض طائف وغیرہ وغیرہ ،لیکن اگر کسی باہر ملک سے آئی تھی تو طواف چھوڑکر ہرگز نہ جائے کیونکہ باہر ملک سے واپسی آنا آسان نہیں ۔
تنبیہ : لیکن اپنے خاوند کیلئے حلال نہیں ہوگی لہذا خاوند اس کو شہوت سے ہاتھ بھی نہ لگائے جب تک طوافِ زیارت نہ کرلے ،لہٰذا جب پاک ہوجائے تو پہلی فرصت میں مکہ مکرمہ آکر طوافِ زیارت ادا کرے ،نیا