ج۱/ص۶۲)حیض کی اکثر مدت دس دن اور دس رات ہے۔(واکثرہ عشرۃبعشر لیال کذا رواہ الدار قطنی(درمختارج۱ص۴۱۳)
دوحیضوں کے درمیان طہر(پاکی) کی مدت کم سے کم پندرہ دن ہے اور اس سے کم میں جو خون آئے گا وہ حیض شمار نہ ہوگا ۔ أقل الطهر بین الحیضتین أو النفاس والحیض خمسة عشر یوما و لیالیها إجماعا . (درمختارج۱/ص۴۱۴)
دوحیضوں کے درمیان یا نفاس اورحیض کے درمیان کوئی اکثر مدت متعین نہیں ہے کہ عورت کتنے دن پاک رہ سکتی ہے ولاحد لأکثرہ وإن استغرق العمر . (در مختار ج۱/ص۴۱۴ )
حیض و نفاس میں طواف کےچندمسائل
مسئلہ: طواف عمرہ : اگر حالتِ حیض یا نفاس یا جنابت میں طواف عمرہ کریں تو ایک دم یعنی بکری بطور کفارہ حدودِ حرم میں ذبح کروانا لازم ہو گا، اور اگر پاک ہونے کے بعد اعادہ کریں تو دم ختم ہوجائے گا ۔( و لو طاف