(رد المحتار(۲/۲۳۵) (امدادالفتاوی ج۲/۱۵۵)
تنبیہ: اگر کئی سال یہ رقم محرم کے انتظار میں جمع رہی تو ہر سال اس مال کی زکاۃ دینا لازم ہے۔
محرم میسر نہ ہونے کی وجہ سے حج بدل کرادیااوربعدمیں محرم میسر ہوگیا تو کیا حج دوبارہ کرناضروری ہے؟
سوال: ایک عورت حج کو جانا چاہتی ہے مگر کوئی اس کا محرم نہیں ہے شوہر اور سب محرم وفات پاچکے، صرف اکیلی عورت ہے اور ایک لڑکا لے پالک ہے لڑکے کی عمر ۱۵ برس ہے ، عورت کی عمر بھی ۵۰ سال ہے ، عورت پر حج فرض ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے حج بھر کا پیسہ دیا ہے ، کیا پالے ہوئے لڑکے کے ساتھ حج کو جاسکتی ہے ؟ یا محلہ کی عورت اپنے محرم کے ساتھ جارہی ہو تو یہ عورت بھی اس عورت کے ساتھ جاسکتی ہے یا نہیں؟ یا یہ کہ حج بدل کرادے کیونکہ اگر عورت مرگئی تو اس کا حج بدل کوئی نہیں کرائیگا، تینوں مسئلوں کا جواب برائے مہربانی عنایت فرمائیں ۔